Sunday, May 28, 2017

ٹریفک پولیس لاہور نے رمضان المبارک میں شاندار سہولت متعارف کرادی

ٹریفک پولیس لاہور نے رمضان المبارک میں شاندار سہولت متعارف کراد
لاہور -سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے شہریوں کی سہولت کی خاطر رمضان المبارک میں راستہ ایپ متعارف کروانے کا اعلان کر دیا، شہری اپنے اینڈرائیڈ فون میں راستہ ایپ انسٹال کرنے کے بعد نہ صرف ای لائسنسنگ، ای چالاننگ، ٹریفک کمپلینٹس، ای ٹیسٹ، قریب ترین لائسنس سنٹر کی لوکیشن، فیڈ بیک اورہیلپ لائن پر کال کر سکیں گے بلکہ گھر سے نکلنے سے پہلے روڈ پر ٹریفک سے متعلقہ تازہ ترین معلومات بھی حاصل کر سکیں گے۔
 چیف ٹریفک آفیسر لاہور ایس ایس پی رائے اعجا ز احمدنے اس حوالہ سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی ٹی آئی بی)کے ہیڈ کوارٹر میں افسران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایس پی صدر سردار آصف، ایس پی ہیڈکوارٹرز امتیاز الرحمن ،ڈی ایس پی گلبرگ منیر بٹ، پی ٹی آئی بیکے فیصل یوسف ودیگر افسران نے شرکت کی۔ چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی رائے اعجاز احمد نے اس موقع پر کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پی ٹی آئی بی  کی ٹیکنیکل مدد کے ساتھ شہریوں کی سہولت کی خاطر راستہ ایپ کا آغاز کر رہی ہے ، اُمید ہے کہ راستہ ایپ شہر کے ٹریفک نظام میں مزید بہتری لانے کیلئے قلیدی کردار ادا کرے گی جس کی مدد سے نہ صرف شہریوں کو رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال کے علاوہ بہت ساری ایسی سہولیات حاصل ہوں گی جن کیلئے ان کودور دراز کے علاقوں میں جاکر گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔رائے اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ  اس ایپلیکیشن کی باقاعدہ میڈیا میںتشہیر  کی جائے گی تاکہ شہری اس ایپلیکیشن کا استعمال کر کے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کر سکیں اور اپنے سفر کو آسان بناسکیں

Fariha Taj

0 comments: