Saturday, May 27, 2017

ملک بھر میں ماہ رمضان کا چاند نظر آگیا

ملک بھر میں ماہ رمضان کا چاند نظر آگیا
لاہور-رمضان المبارک کا چاند نظر آگیاہے، رحمتوں اور برکتوں والے ماہ مبارک کا آغاز ہوگیا ہے، آج بعد از نماز عشاءملک بھر کی مساجد میں پہلی تراویح ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی مساجد کی رونقوں میں اضافہ ہوگیا ہے ، مساجد میں نماز تراویح کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ رمضان المبارک کے دوران مساجد کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پولیس نے خصوصی انتظامات بھی کئے گئے ہیں، صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور سیاسی و سماجی قائدین نے اہل وطن کو ماہ مبارک کی آمد کی مبارک باد پیش کی ہے :

Fariha Taj

0 comments: