Monday, April 10, 2017

کلبھوشن کی سزائے موت کا فیصلہ، بھارت تلملا اٹھا

کلبھوشن کی سزائے موت کا فیصلہ، بھارت تلملا اٹھا
لاہور۔ ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں تعینات پاکستانی سفیر عبدالباسط کو بھارتی حکام نے دفتر خارجہ طلب کر کے ان سے جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے معاملے پر احتجاج کیا ہے۔ بھارتی دفتر خارجہ کے حکام کا کہنا تھا کہ ہمیں کلبھوشن یادیو کیخلاف ٹرائل سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارت کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملکی سلامتی سے زیادہ کوئی چیز عزیز نہیں، پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہماری امن اور مذاکرات کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔ بھارت اپنا قبلہ درست کر کے پاکستان میں فرقہ واریت اور دہشت گردوں کی پشت پناہی بند کر دے:۔


Fariha Taj

0 comments: