Sunday, April 16, 2017

کشمیری عوام کی آزادی کے لئے جدوجہد اور لگن ناقابل واپسی ہے ، وزیراعظم نواز شریف

کشمیری عوام کی آزادی کے لئے جدوجہد اور لگن ناقابل واپسی ہے ، وزیراعظم نواز شریف
اسلام آباد ۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پرامن شہریوں پر فوجی طاقت کے استعمال سے آزادی کی خواہش ختم نہیں کی جاسکتی۔وزیراعظم نوازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیرایسی جنت ہے جس کے باسیوں کو قسمت کا فیصلہ کرنے سے محروم رکھا گیا، مقبوضہ کشمیر میں حالیہ ڈھونگ انتخابات میں حصہ لینے سے انکارکرنے والوں پر فوج کشی کی گئی جب کہ پرامن شہریوں پر فوجی طاقت کے استعمال سے آزادی کی خواہش ختم نہیں کی جا سکتی۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کشمیری عوام کی آزادی کے لئے جدوجہد اور لگن ناقابل واپسی ہے، کشمیری عوام کیلئے دکھ کی اس گھڑی میں آزادی کی امید ہے، عالمی برادری کو چاہیئے کہ وہ بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم کو رکوائے اور انہیں حق خود ارادیت دلوایا جائے:۔

Fariha Taj

0 comments: