Saturday, April 22, 2017

شہباز شریف کا مخالفین کو منہ توڑ جواب

شہباز شریف کا مخالفین کو منہ توڑ جواب
لاہور۔ سپریم کورٹ سے پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد ایک طرف تو مختلف سیاسی جماعتوں سے وزیراعظم پر استعفے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے تو دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف بھی میدان میں آگئے ہیں اور انہوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مخالفین کو شاعرانہ انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ”برہم ہوں بجلیاں کہ ہوائیں خلاف ہوں،کچھ بھی ہو اہتمام چراغاں کریں گے ہم“۔اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ پنجاب اپنے مخالفین کو شاعری کی زبان میں جواب دیتے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے پانامہ کیس کے فیصلے میں مزید تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم میاں نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا:۔

Fariha Taj

0 comments: