Tuesday, April 18, 2017

پیپلز پارٹی نے بھی لوڈشیڈنگ کے خلاف میدان میں اترنے کا اعلان کر دیا

پیپلز پارٹی نے بھی لوڈشیڈنگ کے خلاف میدان میں اترنے کا اعلان کر دیا
لاہور۔ ملک بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے احتجاج اور مظاہروں کی منظوری دیدی ، پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت آج احتجاجی شیڈول کا اعلان کرے گی ۔ بجلی کی ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کے خلاف سیاسی جماعتیں بھی میدان میں آگئی ہیں ۔ تحریک انصاف کی احتجاجی کال کے بعد اب پیپلز پارٹی نے بھی لوڈشیڈنگ کے خلاف میدان میں اترنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ عوام کی برداشت سے باہر ہوگئی ہے ، عوام لوڈشیڈنگ سے چیخ اٹھے ہیں ، بجلی کے دعوے اور وعدے سب دھوکہ نکلے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان چوہدری منظور پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن آج پریس کانفرنس میں احتجاجی شیڈول کا اعلان کریں گے ۔ تحریک انصاف بھی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان کرچکی ہے ۔ تحریک انصاف جمعرات کے روز لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرے گی :۔

Fariha Taj

0 comments: