Monday, April 3, 2017

وزیر اعلیٰ پنجاب بھی میدان میں آگئے اور مخالفین کو کرارا جواب دے دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب بھی میدان میں آگئے اور مخالفین کو کرارا جواب دے دیا
لاہور ۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور کے پی کے حکومت کی جانب سے پنجاب میں میٹرو بس سروس کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد کے پی کے میں میٹرو بس سروس بنانے کے اعلان پر وزیر اعلیٰ پنجاب بھی میدان میں آگئے اور مخالفین کو شعر سنا کر کرارا جواب دے دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جیو نیوز کے نمائندہ مرتضی علی شاہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ چار سال بعد کے پی کے حکومت کو میٹرو بس سروس بنانے کا خیال آگیا ،اس سے پہلے لوگوں کے حقوق سے انکار کیا گیا کیونکہ میٹرو بس کا یہ اقدام شہبا ز شریف کا تھا۔اس ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے مندرجہ ذیل شعر کہا: ۔
وہ جو کترا کے نکلتا تھا مرے رستے سے ۔۔۔
اب سنا ہے کہ مرے نقش قدم ڈھونڈتا ہے ۔۔۔

Fariha Taj

0 comments: