ڈان لیکس پارٹ 2: سیکورٹی لیکس کا معمہ حل ہوتے ہی ڈان اخبار نے ایک اور دھماکہ کر دیا
اسلام آباد ۔ ڈان نیوز نے اپنے اخبار میں ایک اور خصوصی خبر شائع کی جس میں پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے دستاویزات شائع کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈان اخبار نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ دستاویزات اس منصوبے کے اصل دستاویزات ہیں۔ اور ان دستاویزات کو پہلی مرتبہ عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سی پیک منصوبے سے متعلق پاکستان اور چین کے حکومتوں کی جانب سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں اور نہ ہی عوام کو یہ بتایا گا کہ اس منصوبے کے لیے فنڈ ریزنگ کیسے کی جائے گی اور توانائی سمیت دیگر منصوبوں سے کیا فائدہ ہو گا؟ اس بات سے بھی پوری قوم لا علم ہے کہ سی پیک منصوبے کے لیے کی جانے والی فنڈنگ کیسے واپس آئے گی اور اس کے لیے کیا شرائط رکھی گئی ہیں؟ اس بے یقینی کے عالم میں ڈان نیوز نے ایک خبر شائع کی جس میں ڈان نیوز نے دعویٰ کیا کہ سی پیک منصوبے سے متعلق منصوبہ بندی کی تمام دستاویزات کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔اس معاملے کے منظر عام پر آتے ہی وفاقی وزیر برائے ترقی اور منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ میں ڈان لیکس 2 سے ڈر گیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ڈان نیوز نے حقائق جاننے کے لیے وزارت سے کسی قسم کا کوئی رجوع نہیں کیا۔ اور ڈان نیوز نے جو دستاویزات شائع کی ہیں وہ محض ورکنگ کاغذات ہیں۔ ڈان کی خبر شائع ہونے اور احسن اقبال کے رد عمل سے عوام میں خاصی بے چینی پائی جاتی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستانی حکومت سی پیک کے معاملے پر تفصیلات سے آگاہ کرے اور قوم کو یہ بتایا جائے کہ سی پیک کی فنڈنگ کی ادائیگی کیسے ہو گی اور اس ضمن میں چین کو پاکستان کے کون سے علاقہ جات دئیے جارہے ہیں:۔
0 comments: