نرگس فخری رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں
ممبئ ۔ بھارتی اداکارادے چوپڑا اورنرگس فخری کی شادی کے چرچے ایک بار پھر زبان زد عام ہیں تاہم نرگس فخری نے سختی سے ان خبروں کی تردید کی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اورادے چوپڑا نے طویل عرصے تک رہنے والی قربتوں کے بعد تقریباً ایک سال پہلے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیارکرلی تھی تاہم دونوں کے درمیان فاصلے ایک بار پھر کم ہورہے ہیں، دونوں کو نیویارک میں ایک ساتھ نہ صرف دیکھا گیا بلکہ ان کی ایک ریزورٹ میں ملاقات بھی ہوئی ہے، صرف یہی نہیں ہفتہ کو ممبئی ائیرپورٹ پر بھی دونوں ساتھ ہی نظرآئے لیکن نرگس فخری نے میڈیا کو دیکھ کر اپنا منہ اسکارف سے ڈھک لیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان بڑھتی قربتیں شاید اس بات کا اشارہ ہیں کہ ادے اورنرگس بہت جلد شادی کرنے والے ہیں جب کہ ایک انٹرویو میں بھی نرگس کہہ چکی ہیں کہ ادے وہ شخص ہے جو ہمیشہ میری زندگی کا حصہ رہے گا اور پوری دنیا میں آج تک جتنے افراد سے ملی ہوں ان میں صرف اودے ہی انتہائی زبردست انسان ہے۔
0 comments: