کچھ حیرت انگیز معلومات
۔ بچھو کے جسم پر الکوحل کا ایک قطرہ ڈال دینے سے وہ پاگل ہو کر اپنے آپ کو ڈنگ مارنے لگتا ہے اور مر جاتا ہے۔
۔ پیاز کاٹتے وقت چینگم چبانے سے آنکھوں میں آنسو نہیں آتے۔
۔ چمگاڈر غار سے یا درخت سے نکلتے ہی بائیں طرف مڑتے ہیں۔
۔ کس خوشگوار چیز کو دیکھنے پر انسان کی آنکھوں کی پتلیاں 45 فیصد پھیل جاتی ہیں۔
۔ اُلو وہ واحد پرندہ ہے جو اپنی اُوپری پلک جھپکاتا ہے، جبکہ باقی سارے پرندے اپنی نچلی پلک جھپکاتے ہیں۔
۔ شہد وہ واحد خوراک ہے جو پہلے سے ہضم شدہ حالت میں ہوتی ہے۔
۔ انسان کا بایاں پھیپھڑا، دائیں پھیپھڑے سے چھوٹا ہوتا ہے تاکہ دل کیلئے جگہ بن سکے۔
۔ دریائی گھوڑا جب غصے میں ہوتا ہے تو اُس کے پسینے کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے۔
۔ ایفل ٹاور کی آخری منزل تک جانے کیلئے 1792 سیڑھیاں ہیں۔
۔ انسانی دل دھڑکتے وقت اتنا دباؤ پیدا کرتا ہے، جو خون کو 30 فٹ دور تک پھینک سکتا ہے۔
۔ کالا اور نیلا رنگ مچھر کو اپنی طرف زیادہ مائل کرتے ہیں۔
۔ مشہور مسلمان حکیم، عالم و موسیقار، ابو نصرالفارابی دنیا کی ستر زبانیں جانتے تھے۔
۔ انسانی جسم میں اتنا فولاد ہوتا ہے کہ اُس سے 7 کیل بنائے جا سکتے ہیں۔
۔ لوئیز چہاردہم فرانس کا ایک ایسا بادشاہ گزرا ہے جس کا دورِ بادشاہت صرف 15 منٹ تھا۔
۔ انگلینڈ کا بادشاہ جارج اوّل جس نے 1714ء سے 17277ء تک وہاں حکومت کی لیکن حیرت کی بات یہ تھی کہ اُسے انگلش کا ایک لفظ نہیں آتا تھا، کیونکہ وہ ایک جرمن نژاد باشندہ تھا۔
۔ ڈاکٹر طہ حسین 18899ء کو مصر میں پیدا ہوئے، اُن کی خاصیت یہ تھی کہ وہ پیدائشی نابینا ہونے کے باوجود مصر کے وزیر تعلیم رہے، اور کم از کم 40 کتابوں کے مصنف تھے۔
۔ آرمنڈ جسیکو ایک فرانسیسی باشندہ تھا۔ ایک کار حادثے میں اُسکے دماغ میں ایسی چوٹ لگی کہ اُسے پھر کبھی نیند نہ آ سکی۔ پیشے کے لحاظ سے وہ ایک قابل وکیل تھا، لیکن حادثے کے بعد 27 سال تک مسلسل جاگتا رہا، اور اِسی دوران وفات پا گیا
0 comments: