انجلینا جولی سے علیحدگی کے بعد بریڈپٹ نے دلچسپ انکشاف کر دیا
لاس اینجلس ۔ ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کے سابق شوہر بریڈ پٹ کا کہنا ہے کہ انجلینا سے علیحدگی کے بعد انہوں نے باقی لوگوں سے کٹ کر شراب کو سہارا بنا لیا تھا تاہم تھراپی کے بعد وہ اپنے جذبات پر بہتر طریقے سے قابو پا سکتے ہیں۔ بریڈ پٹ نے بتایا کہ انجلینا جولی سے الگ ہونے کے بعد انہوں نے مصروف رہنے کے لیے آرٹ کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ مٹی، پلاسٹر، ربڑ اور لکڑی کی پینٹنگ بنانے لگے ہیں۔ بریڈ پٹ کے مطابق فلمیں اب ان کے لیے زیادہ اہم نہیں رہیں :۔
0 comments: