بھارت کا پاکستان کے خلاف ایک اور زہریلا پروپیگنڈہ بے نقاب
لاہور ۔ پنجاب ڈرگ ایکٹ کے معاملے پر فارما انڈسٹری اور حکومت کے درمیان تنازع کی آڑ لے کر بھارت نے بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستان کی ادویہ سازی کی صنعت کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا شروع کردیا ۔ محکمہ صحت پنجاب اور فارما انڈسٹری کے درمیان جاری جنگ کو غلط رنگ دے کر پاکستان کے ایکسپورٹ آرڈرز متاثر کرنے لگا ہے ۔
لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر اور سٹینڈنگ کمیٹی برائے فارما انڈسٹری کے چیئر مین امجد علی جاوا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت بین الاقوامی مارکیٹس میں پاکستانی فارما مصنوعات کے خلاف مہم چلا رہا ہے اور حکومتی وزراء کی عدم دلچسپی اور ہٹ دھرمی کے باعث 30 کروڑ ڈالر کے پاکستانی ایکسپورٹ آرڈرز شدید متاثر ہونے کا خطرہ ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ڈرگ ایکٹ کے معاملے پر جعلی ادویات کے سوداگر ، ادویات کے چور جیسے الفاظ استعمال کرتی رہی ہے ۔
بھارت نے ان کا استعمال پاکستانی ادویہ سازی کی صنعت کے خلاف عالمی سطح پر کیا ہے۔اربوں ڈالرز کی فارما صنعت کو بچانے کیلئے لاہور چیمبر کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو متعدد خطوط لکھے گئے لیکن وزیر اعلیٰ کی طرف سے صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیرکو ہدایت کے باوجود ملاقات نہ ہو سکی :۔
0 comments: