Sunday, May 21, 2017

مشکوک بھارتی شہری کہاں سے گرفتار ہوا؟ حیران کن خبر آگئی

مشکوک بھارتی شہری کہاں سے گرفتار ہوا؟ حیران کن خبر آگئی
اسلام آباد -وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف 8 سے بھارتی شہری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔  نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے اسلام آباد کے علاقے ایف 8 سے نامکمل سفری دستاویزات کی بناءپر بھارتی شہری شیخ نبی کو گرفتار کرکے 14 فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق بھارتی شہری ایف 8 میں گھوم رہا تھا جب شکل و صورت مشکوک ہونے پر اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ وہ بھارتی ہے اور اس کا تعلق ممبئی سے ہے۔ بعدازاں ملزم کو نامکمل سفری دستاویزات کے مقدمے کی وجہ سے فاضل عدالت میں پیش کرکے 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

Fariha Taj

0 comments: