تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرا دی
سیالکوٹ ۔ تحریک انصاف نے سیالکوٹ میں پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرا دی۔ فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ڈار سے ملاقات میں تحریک انصاف میں غیرمشروط شمولیت کا اعلان کردیا۔
فردوس عاشق اعوان تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان عمران خان سے ملاقات میں کریں گی۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر پارٹی جو فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔ عمر ڈار نے کہا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی شمولیت سے سیالکوٹ میں تحریک انصاف مضبوط ہوگی:۔
0 comments: