پچیس سال بعد پاکستان کے ایک بار پھر رمضان المبارک میں عالمی کرکٹ مقابلہ جیتنے کے امکانات روشن دکھائی دے رہے ہیں۔
پاکستان نے بدھ 25 مارچ 1992 ء بمطابق 20 رمضان المبارک 1412 ھ کو میلبورن ،آسٹریلیا میں تاریخ میں پہلی مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا ۔
اب ایک بار پھر پاکستان کل یعنی 22 رمضان المبارک کو آئی سی سی چیمپینز ٹرافی جسے کرکٹ کا ثانی ورلڈ کپ بھی کہا جاتا ہے ،کے فائنل میں بھارت سے مقابلہ کر رہا ہے ۔
توقع ہے کہ 1992ء کی طرح 2017 ء میں بھی پاکستان رمضان المبارک کی برکتوں کے طفیل یہ ٹورنامنٹ جیت کر پاکستانیوں کو عید کا تحفہ دے گا ۔
0 comments: