آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی فائنل میں دفاعی چیمپیئن انڈیا کو شکست دے کر پہلی بار یہ ٹورنامنٹ جیتنے پر پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اس فتح کے ساتھ ہی انھوں نے یہ داغ بھی دھو دیا کہ پاکستان آئی سی سی کے بڑے ٹورنامنٹ میں انڈیا سے ہمیشہ ہار جاتا ہے۔
’ آج ہارنے کا دن تھ
فراز ہاشمی
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی فائنل میں دفاعی چیمپیئن انڈیا کو شکست دے کر پہلی بار یہ ٹورنامنٹ جیتنے پر پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اس فتح کے ساتھ ہی انھوں نے یہ داغ بھی دھو دیا کہ پاکستان آئی سی سی کے بڑے ٹورنامنٹ میں انڈیا سے ہمیشہ ہار جاتا ہے۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے یہ یاد گار فتح پاکستان قوم کے نام کی ہے۔
خوشی سے دمکتے چہروں کے ساتھ سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر نے میچ کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں سرفراز نے ابتدائی کلمات میں کہا کہ یہ ایک بہت بڑا کارنامہ ہے ان کے لیے ٹیم کے لیے اور پوری پاکستان قوم کے لیے۔
پاکستان کرکٹ کے چیمپیئنز کا چیمپیئن
پاکستان کے نوجوان کھلاڑی، کرکٹ کے نئے ستارے
کوئی جھوم اٹھا اور کوئی غم سے نڈھال
سرفراز احمد نے کہا کہ اس فتح کے ساتھ ہی انھوں نے یہ داغ بھی دھو دیا کہ پاکستان آئی سی سی کے بڑے ٹورنامنٹ میں انڈیا سے ہمیشہ ہار جاتا ہے۔
سرفراز نے کہا کہ یہ طعنہ اب ٹیم کو کوئی نہیں دے سکے گا۔
ویراٹ کوہلی سے ٹاس ہارنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ٹاس ہار کر ان کا پہلا ردعمل یہ تھا کہ اچھا ہوا کہ وہ ٹاس ہار گئے۔
انھوں نے کہا کہ وہ ایک مشکل فیصلے سے بچ گئے لیکن انھیں یقین تھا کہ تین سو کے قریب سکور کر کے وہ میچ کو پھنسا سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جب پاکستان کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے آئی تھی تو رینکنگ میں نمبر آٹھ پر تھی اور آج وہ ٹیم چیمپیئن ہے۔
فخر زمان اور اظہر علی کی اننگ کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ان کی اننگ میں ٹیم میں قوی امید پیدا کر دی تھی کہ وہ یہ میچ جیت سکتے ہیں۔
انھوں ایک ایک کھلاڑی کی تعریف کی اور کہا کہ جس انداز میں محمد حفیظ اور عماد وسیم نے اننگز ختم کی وہ بھی بہت قابل تعریف ہے۔
قبل ازیں مکی آرتھر نے کہا کہ انھوں نے جنوبی افریقہ ٹیم کے ساتھ بحیثیت کوچ پانچ سیمی فائنل کھیلے لیکن کوئی فائنل نہ کھیل سکے اور پاکستان کے ساتھ ایک فائنل میں ساتھ تھے اور اس جملے کو انھوں نے اپنے گلے میں لٹکا میڈل دکھایا۔
پہلے میچ میں انڈیا سے ہار کے بعد ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ان کی ٹیم کے ساتھ سخت
گفتگو ہوئی اور ٹیم کو یہ کہا گیا کہ وہ اپنے اوپر یقین اور اعتماد رکھ کر کھیلیں۔بی بی سی اردو سروس لندن
0 comments: