Thursday, June 22, 2017

لڑکی کو فیس بک پر بلیک میل کرنے کا ملزم پاک فضائیہ کا ملازم جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

لاہور ( نامہ نگار خصوصی) ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے لڑکی کو فیس بک پر بلیک

میل کرنے کے مقدمہ میں ملوث پاک فضائیہ کے ملازم کو تیئس جون تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی کے حوالے کر دیا

نہ قطار نہ انتظار،شناختی کارڈز کی تجدید اور ترمیم پوسٹ آفس بھی کریں گے
جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کے روبرو ملزم حافظ محمد مدد خان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا، ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے انسپکٹر منعم بشیر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کیخلاف منظور حسین کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیاہے ، ملزم نے مدعی کی بیٹی انیلہ رباب کو آئی ایس پی آر میں نوکری دلانے کا جھانسہ دیکر اسلام آباد کے ہوٹل میں قابل اعتراض تصاویر بنائیں، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اب تک کی تفتیش کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی بہن کی دوست انیلہ رباب سے شادی کرنے کا بھی خواہشمند تھا، ملزم نے لڑکی کو بلیک میل کر کے ایزی پیسہ کے ذریعے پچیس ہزار روپے بھتہ بھی وصول کیاہے، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے موبائل سے لڑکی کی تصاویر اور ویڈیوز برآمد کی جا چکی ہیں لہٰذا مقدمہ کی تفتیش اور مزید برآمدگی کیلئے ملزم کا چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے،ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کو مقدمہ میں بے بنیاد ملوث کیا گیا ہے لہٰذا ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد لڑکی کو فیس بک پر بلیک میل کرنے کے مقدمہ میں ملوث پاک فضائیہ کے ملازم کو تیئس جون تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا

Fariha Taj

0 comments: