Saturday, June 17, 2017

شہباز شریف بغیر کسی پروٹوکول جے آئی ٹی کے سامنے پیش

اسلام آباد ۔ وزیراعظم نوازشریف اوران کے صاحبزادوں کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی پاناما جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے ہیں۔
اذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے پاناما جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے قبل وزیراعظم نوازشریف اوروفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان سے ملاقات کی۔ جس میں پاناما جے آئی ٹی کی جانب سے اٹھائے جانے والے ممکنہ سوالوں کے جواب سے متعلق مشاورت کی گئی۔ بعد ازاں شہباز شریف چوہدری نثار علی خان کے ہمراہ کسی بھی سرکاری پروٹوکول کے بغیر جوڈیشل اکیڈمی پہنچے.
شہباز شریف کی پیشی کے موقع پرجوڈیشل اکیڈمی کے اطراف سیکیورٹی انتہائی سخت ہے، اکیڈمی کے اطراف پولیس کے 2500 اہلکار تعینات ہیں، مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سمیت کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو جوڈیشل اکیڈمی کے قریب جانے نہیں دیا جارہا۔
واضح رہے کہ جے آئی ٹی کے سامنے حسین نواز 5 ، حسن نواز دو جب کہ نواز شریف ایک مرتبہ پیش ہوچکے ہیں جب کہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھی طلبی کے سمن جاری ہوچکے ہیں:۔

Fariha Taj

0 comments: