اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے وزیر اعظم پاکستان سے استعفے کے مطالبے کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ دونوں رہنماﺅں نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم صادق اور امین نہیں رہے اب ان کے پاس کوئی قانونی جواز نہیں رہا اس لئے وہ فوری طور پر مستعفی ہوجائیں جبکہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت کے پاس اسمبلی میں اکثریت ہے اب اسے فیصلہ کرنا ہے کہ لیڈر آف دی ہاﺅس کسے ہونا چاہئے ۔
روس نے تھرمو نیو کلیئر سسٹم ”شیطان 2‘‘کی تیاری شروع کردی ہے، بم کی شدت کے سامنے ہیروشیما اور ناگا ساکی کے بم محض پٹاخے ثابت ہوں گے: نائب وزیر اعظم
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ شاہ محمود قریشی نے ملک کی سیاسی صورت حال پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ایوان میں وعدہ کیاتھاثابت ہوگیاتواستعفیٰ دےدوں گا۔ 5ججزمیں سے کوئی بھی ان کے نقطہ نظرسے متفق نہیں تھا۔دوججزنے کہانوازشریف صادق اورامین نہیں ہیں۔جے آئی ٹی کی رپورٹ ایک سنجیدہ پیش رفت ہے، 6محکموں کے ذمہ دارلوگ تحقیقات کے بعدنتیجے پرپہنچے، جے آئی ٹی رپورٹ مصدقہ ہے، رپورٹ میں ایسی باتیں ہیں جنہیں جھٹلایا نہیں جاسکتا۔ شاہ محمو د قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ ٹی اوآرکے معاملے پر طوالت سے کام لیتی رہی،جے آئی ٹی صرف حقائق بیان کرسکتی ہے،حکومت حقائق تسلیم نہیں کرنا چاہتی تو الگ بات ہے ۔ شریف خاندان کے افراد جعلی کاغذات بنا رہے تھے اسی وجہ سے انہیں 8 ماہ لگے۔ سیاستدانوں سمیت پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرلگی ہیں۔
جمہوریت کو احتساب سے کوئی خطرہ نہیں، پوری اپوزیشن کا مشترکہ موقف ہے کہ وزیر اعظم مستعفیٰ ہو کر خود کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش کر دیں :سینیٹر سراج الحق
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اخلاقی بنیادوں پروزیراعظم عہدےپربراجمان نہیں رہ سکتے ان کی وجہ سے سیاسی جمہوری نظام پربوجھ بڑھ رہاہے اس لئے نوازشریف کومستعفی ہوجاناچاہیئے۔اگرحکومت کوجے آئی ٹی پرتحفظات ہیں توسپریم کورٹ جائیں۔ بحران کے نتیجے میں اداروں میں ٹکراو نہیں ہوناچاہیے۔ ایم کیو ایم پاکستان قومی اسمبلی کااجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن کے حق میں ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ کرپشن کے مکمل خاتمے کی لئے احتساب کاموثرنظام چاہیے اور نیب میں متعددوزراکے کیسززیرالتواہیں ان پربھی نظرثانی ہونی چاہیے
0 comments: