Tuesday, August 29, 2017

عید الاضحی کے دوران شدید بارشیں متوقع ، پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات کی جانب سے عید الاضحی کے دوران شدید بارشیں متوقع ہیں جس کے بعد پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے بھر میں ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

’’ضیاء الحق کی موت سے 3 دن پہلے جنرل حمید گل کو یہ پیغام دے کر ان کے پاس بھیجا گیا تھا کہ۔۔۔‘‘ آئی ایس آئی کے معروف آفیسر میجرعامر نے سب سے حیران کن انکشاف کر دیا ،کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا کہ ۔۔۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق عید الاضحی کے دوران پنجاب بھر میں شدید بارشیں متوقع ہیں ، ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ جاری کردیا ہے جبکہ پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے انتظامیہ کوممکنہ خطرات سے آگاہ کردیاہے۔ پی ڈی ایم اے نے ممکنہ بارشوں سے بچاﺅ کے لئے متعلقہ محکموں کو حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لئے انتظامات مکمل کرے۔

Fariha Taj

0 comments: