بیجنگ (این این آئی)چین میں ہوا کے بگولے نے تباہی مچادی ، طاقتور ہوائیں کئی گھروں کی چھتوں کو کاغذ کی طرح اڑا کرلے گئیں ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے علاقے ننجیانگ میں طوفانی بارش کے ساتھ ساتھ ہوا کے بگولوں نے ہر شے تہس نہس کردی ۔ تیز ہواﺅں کی لپیٹ میں آنے والے مکانات کی چھتیں کاغذ کی طرح اڑتی ہوئی دور جاگریں ۔طاقتور بگولے کا دورانیہ 10 منٹ تھا جس کے باعث کئی مکانات اور گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

0 comments: