چکوال: تحریک انصاف کی رکنیت سازی مہم کے آغاز کے موقع پر چکوال میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے ایک بار پھر نواز شریف، آصف زرداری اور چیئرمین نیب کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، کہتے ہیں حسن شریف لندن میں 6 ارب کے گھرمیں رہتا ہے، ملک کو چھوٹے چوروں نے نہیں، بڑے ڈاکوؤں نے مقروض کیا، این اے 120 کے الیکشن میں پتا چل جائے گا کہ قوم کس کے ساتھ ہے، قومی اسمبلی میں جتنے بڑے بڑے ڈاکو ہیں، اتنے جیلوں میں بھی نہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب نے آصف زرداری کو کلین چٹ دی، قوم ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی، چیئرمین نیب کی وجہ سے کرپشن بڑھی ہے، کرپشن کے گاڈ فادر نے اداروں میں اپنے لوگ بٹھائے۔ اس سے قبل چکوال آمد پر کئے گئے شاندار استقبال پر عمران خان نے کارکنوں سے خطاب میں ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ تھی عوام کی ریلی، کچھ دن پہلے سرکاری ریلی بھی ہوئی تھی، عوامی اور قیمے والے نان والی ریلی میں بہت فرق ہوتا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ملک میں پہلی بار طاقت ور کا احتساب ہوا، یہ ہے نیا پاکستان، پہلے صرف غریبوں کا احتساب ہوتا تھا، 8 دن جیل میں گزارے، جیل میں کوئی طاقت ور مجرم نظر نہیں آیا، بڑے بڑے ڈاکو قومی اسمبلی میں ملے۔
Tuesday, August 29, 2017
Fariha Taj rashida rasheed
0 comments: