راولپنڈی : بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید جبکہ تین خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایل او سی کے قریب نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور تین خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے بھارتی فوج نے شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، ترجمان کے مطابق پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑجواب دیتے ہوئے بھارتی توپیں خاموش کرادیں۔ سماء
0 comments: