نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی میگزین ’پلے بوائے‘ کے بانی ہیو ہیفنر کی 91سال کی عمر میں موت واقع ہو گئی ہے اور ان کی کروڑوں ڈالر کی جائیداد میں سے ان کی 31سالہ نوجوان بیوی کو پھوٹی کوڑی بھی نہیں ملے گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ہیو ہیفنر نے 2012ءمیں سالِ نو کے موقع پر اپنے سے 60سال کم عمر لڑکی کرسٹل ہیرس سے شادی کی تھی۔ اس وقت ہیو ہیفنر کی عمر 86سال تھی جبکہ کرسٹل ہیرس صرف 26سال کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق شادی سے قبل ہیو ہیفنر نے کرسٹل ہیرس سے ایک معاہدے پر دستخط کروا لیے تھے جس کے تحت کرسٹل اس کی موت کے بعد اس کی جائیداد سے حصہ نہیں لے گی۔ ہیو ہیفنر نے اپنی وصیت میں بھی کرسٹل ہیرس کا نام کبھی شامل نہیں کیا تھا۔ اب ہیو ہیفنر کی 4کروڑ 30لاکھ ڈالر (تقریباً4ارب30کروڑ روپے)کی جائیداد اور دیگر اثاثے اس کے چار بچوں، یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا اور متعدد فلاحی تنظیموں میں تقسیم کی جائے گی۔
یہ لڑکی ہے یا روبوٹ؟ حقیقت ایسی جو آپ نے واقعی کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچی تھی
ہیو ہیفنر کا نیویارک میں واقع عالیشان گھر اس شرط کے تحت پہلے ہی فروخت کے لیے پیش کیا جا چکا ہے کہ موجودہ مالکان بھی نئے مالک کے ساتھ یہیں رہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرسٹل ہیریس ہیو کی بیوہ کے طور پر اس گھر میں رہ سکتی ہیں اور ان کی دیکھ بھال پر جتنی رقم خرچ ہو گی وہ کی جائے گی تاہم ہیو کی جائیداد میں سے اسے کوئی حصہ نہیں ملے گا۔
واضح رہے کہ ہیو ہیفنر کی کرسٹل سے تیسری شادی تھی۔ اس کی پہلی شادی 1949ءمیں ملڈرڈ ویلیمز سے ہوئی اور 10سال بعد دونوں میں طلاق ہو گئی۔ اس نے دوسری شادی 1989ءمیں کمبرلے کونریڈ سے کی۔ اس سے بھی 1998ءمیں طلاق ہو گئی۔ ہیو کو لاس اینجلس کے ایک قبرستان میں معروف اداکارہ مارلن مونرو کی قبر کے ساتھ واقع پلاٹ میں دفن کیا جائے گا۔ یہ پلاٹ ہیو نے 1992ءمیں 75ہزار ڈالر(تقریباً75کروڑ روپے) میں اپنی قبر کے لیے خریدا تھا۔

0 comments: