Thursday, September 7, 2017

عامر خان کی ”دنگل“نے پاکستانی چینل کو مشکل میں ڈال دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی انٹرٹینمنٹ چینل ”اردو ون“ کو بولی وڈ اداکار عامر خان کی فلم ”دنگل‘ ‘نشر کرنے پپاکستان سنسر بورڈ نے بولی وڈ اداکار عامر خان کی فلم ”دنگل‘ ‘کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کی تھی، جس کے باوجود چینل پر فلم نشر کی گئی۔پیمرا نے ”اردو ون“ کو رواں ماہ 3 تاریخ کو ”دنگل“ دکھانے پر جاری کیے گئے شوکاز نوٹس میں چینل پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔واضح رہے کہ سنسر بورڈ نے اس فلم میں شامل کچھ مواد کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کی تھی۔نوٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ اس فلم میں موجود کچھ مناظر پیمرا قوانین کے خلاف تھے۔
چینل مالکان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اس نوٹس پر اپنا جواب 7 روز میں 12 ستمبر سے قبل جمع کروائیں۔
خیال رہے کہ عامر خان کی گزشتہ سال ریلیز کی گئی فلم ”دنگل“ کو پاکستان میں ا±س وقت پابندی کا سامنا کرنا پڑا جب بولی وڈ اداکار نے فلم کے آخری سین سے ہندوستان کے قومی ترانے اور ترنگے کو ہٹانے سے انکار کیا۔عامر خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان سنسر بورڈ کو اپنی فلم دکھائی تاہم وہ فلم سے ہندوستانی قومی ترانے اور ملک کے ترنگے کو نہیں ہٹائیں گے، جس کے باعث یہ فلم پاکستان کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے نہیں بھیجی جائے گی۔ر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

Fariha Taj

0 comments: