Thursday, September 14, 2017

”یہ چیز ہم نے کہیں بھی نہیں دیکھی جو پاکستان میں دی گئی “ ورلڈ الیون کے کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ نے پوری دنیا کو پاکستان کے حوالے سے ایسا پیغام پہنچا دیا کہ دل جیت لیے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ الیون کے کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ نے کہاہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی پلان بہت زبردست ہے ،ہم نے ایسا کبھی نہیں دیکھا ،پاکستان بہت محفوظ جگہ ہے اور کھلاڑی یہاں پر آ کر خود کو محفوظ تصور کر رہے ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے رپورٹر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گرانٹ ایلیٹ کا کہناتھا کہ اب تک لاہور کا ٹوور بہت اچھا رہا ، یہاں کی مہمان نوازی ، تماشائیوں کی سپورٹ بہت اچھی لگ رہی ہے۔اب تک جتنے ممالک میں بھی میں گیا ہوں، مجھے یہاں بھی ایساہی لگ رہا ہے،سیکورٹی پلان بہت زبردست ہے، ہم نے ایسا کبھی دیکھا نہیں ، پاکستان بہت ہی محفوظ جگہ ہے،اور کھلاڑی یہاں خود کو محفوظ تصور کر رہے ہیں ۔
ان کا کہناتھا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ نہیں ہورہی ہے لیکن اگر ایسا ہی محفوظ ماحول رہا تو جلد یہاں ٹیسٹ کرکٹ ہوگی۔پاکستان کے نوجوان اور بچے سٹار پلیرز کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے، کھلاڑی اور لوگ مجھ سے سیکورٹی کا پوچھ رہے ہیں، ٹیمم سیکورٹی بہت اچھی ہے، جب ہم ہوٹل سے گراونڈ جاتے ہیں تو ہمیں ایسا ہی لگتا ہے کہ جیسے ہم دوسرے عام ممالک میں جاتے ہیں۔ہم یہاں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں اور تماشائیوں کو محضوظ کرنا چاہتے ہیں، جس میں کافی حد تک کامیاب ہوئے ہیں، سیریز بہت اچھی جارہی ہے۔تماشائی بھی ورلڈ الیون کو سپورٹ کر رہے ہیں، پی ایس ایل میں سیکیورٹی اگر اسی طرح رہی تو یقینا بہت سے کھلاڑی یہاں ضرورآئیں گے۔اور یہ ایک اچھا تجربہ ہوگا۔

Fariha Taj

0 comments: