Monday, September 18, 2017

عامر لیاقت نے برما جانے کا ڈرامہ کیا، کراچی میں ہی پھرتے رہے،تہلکہ خیز انکشاف

معروف اینکر عامر لیاقت کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ موصوف نے برما جانے کا ڈرامہ کیا تھا اور وہ برما نہیں گئے بلکہ چار دن تک کراچی میں ہی موجود تھے- عامر لیاقت کے قریبی ذرائع کے مطابق نہ عامر لیاقت نے برما کا ویزا لگوایا اور نہ ہی ان کے پاس برما جانے کا کوئی ثبوت موجود ہے- عامر لیاقت نے گذشتہ دنوں برما ائیرپورٹ کی ایک وڈیو اپنے پروگرام میں دکھائی تھی جس میں وہ خود تو نظر نہیں آرہے صرف ایک برمی اہلکار نظر آرہا ہے جس کے بارے میں عامر لیاقت نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ان کا پاسپورٹ چیک کر رہا ہے- ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت تین دن پہلے طارق روڈ پر گاڑی بھی ڈرائیو کرتے ہوئے پائے گئے -عامر لیاقت کی ایئرپورٹ پر باہرجانے کی بھی کوئی فوٹیج موجود نہیں اور نہ ہی ان کے نام پر گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کسی ائیرلائن کی ٹکٹ جاری ہوئی

Fariha Taj

0 comments: