Tuesday, September 12, 2017

بالی وڈ سپر سٹار سنجے دت نے اپنی بلاک بسٹر فلم ’’منا بھائی‘‘ کے آئندہ سیکوئل کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا

ممبئی(آئی این پی)بالی وڈ سپر سٹار سنجے دت نے بلاک بسٹر فلم ’’منا بھائی‘‘ کے آئندہ سیکوئل کے حوالے سے اہم انکشاف کر تے ہوئے کہا کہ فلم منا بھائی سلسلے کی اگلی فلم کا عنوان ’’منا بھائی چلے امریکا ‘‘نہیں ہو گا۔

اداکار ٹوم الٹر میں سرطان کی تشخیص
بھارتی ذرائع کے مطابق اداکار سنجے دت کا فلم’’ بھومی ‘‘ کی تشہیر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ فلم منا بھائی کے سلسلے کی اگلی فلم کے سکرپٹ پر کام جاری ہے لیکن اس کا عنوان’’ منا بھائی چلے امریکا نہیں ‘‘ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فلمساز راج کمار ہیرانی میری زندگی پر بننے والی فلم کی عکسبندی مکمل ہونے کے بعد ’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘ سلسلے کی اگلی فلم کی عکسبندی شروع کریں گے اور امید ہے کہ فلم آئندہ سال مکمل ہو جائے گی۔

Fariha Taj

0 comments: