Wednesday, September 13, 2017

پاکستانی ٹیم کو دوسرا نقصان ، احمد شہزاد آؤٹ

لاہور۔ لاہور کا قذافی سٹیڈیم کرکٹ ستاروں سے سج گیا ہے۔ ورلڈ الیون اور پاکستانی ٹیم کے درمیان آزادی کپ کے پہلے ٹی ٹونٹی معرکے کا آغاز ہو گیا ہے۔ ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور احمد شہزاد میدان میں اترے۔ فخر زمان نے آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور دو چوکے مار کر کھیل کو دلچسپ بنا دیا۔ تاہم پہلے ہی اوور میں وکٹوں کے پیچھے سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔ مورنے مورکل کی گیند پر ہاشم آملہ نے ان کا کیچ لیا۔ فخر زمان صرف 8 رنز ہی بنا سکے۔ تاہم اس کے باجود احمد شہزاد اور بابر اعظم نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو 100 سے زائد رنز تک پہنچایا۔ پاکستانی ٹیم کو دوسرا نقصان 130 کے سکور پر اٹھانا پڑا جب احمد شہزاد ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں اپنا کیچ دے بیٹھے۔ بین کٹنگ کی گیند پر ڈیرن سیمی نے ان کا انتہائی خوبصورت کیچ لیا۔ احمد شہزاد نے 34 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 3 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔ اس وقت بابر اعظم کا ساتھ دینے کیلئے شعیب ملک میدان میں اترے ہیں۔
ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی کا ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ یہ دنیائے کرکٹ کا بہت بڑا ایونٹ ہے۔ ہماری ٹیم میں ٹی ٹونٹی کے اچھے اور بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔ سرفراز احمد نے گفتگو میں کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ ہمارا سارا فوکس کرکٹ پر ہے:۔

Fariha Taj

0 comments: