Friday, September 8, 2017

پی ٹی آئی کی ہٹ دھرمی نے سیکورٹی کا سنگین مسئلہ کھڑا کردیا

لاہور -لاہورمیں ضلعی حکومت نے جیل روڈ پر قرطبہ چوک کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف کوسیکورٹی خدشات کی بناپر جلسہ کرنے سے روک دیا ،لیکن پی ٹی آئی جلسہ اعلان کردہ مقام پر ہی کرنے پر بضد ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وفدنے ڈپٹی کمشنراورضلعی انتظامیہ سے ملاقات کے دوران جیل روڈ پر عوامی جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی ،جسے انتظامیہ نے سیکورٹی خدشات ،مرکزی شاہراہ کو ایک دن کے لئے نہ بند کرنے کی وجہ سے مسترد کر دیا ۔ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو متبادل جگہ دینے کی پیش کش بھی کی ،جو انہوں نے قبول نہی کی۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جلسہ شیڈول کے مطابق جیل روڈ پر ہی ہوگا،ہم نے ا نتظامیہ سے اجازت نہیں مانگی آگاہ کیا ہے۔انہوں نے موقف اپنایا کہ انتخابی جلسہ کرنا تحریک انصاف کا آئینی حق ہے ۔اور انتظامیہ ہر ممکن سیکیورٹی انتظامات کو ممکن بنائے

Fariha Taj

0 comments: