پاکستان سپر لیگ تیسرا ...
بنگلہ دیش کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 200رنز سے شکست،ساﺅتھ افریقہ کے خلاف3میچز کی سیریز میں وائٹ واش
جوہانسبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ساﺅتھ افریقہ نے بنگلہ دیش کو تین میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں 200رنز کی عبرتناک شکست سے دوچار کرتے ہوئے وائٹ واش کر دیا،بنگلہ دیش کی ٹیم 370کے ہدف میں 169رنز ہی بناپائی۔
کینیا ، ہیلی کاپٹر جھیل میں گرنے سے 5افراد ہلاک
جوہانسبرگ میں بنگلہ دیش کی ٹیم جب 370رنز کا ہدف حاصل کرنے میدان میں اتری توان کے قدم شروع سے ہی لڑکھڑا گئے،محض 3کے مجموعے پرامرالقیاس ایک رنز بناکرپویلین لوٹ گئے،15رنز پر لیتن داس بھی چلتے بنے انہوں نے 6رنز بنائے،جبکہ صومیا سرکار نے 8رنن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ۔وکٹیں گرنے کا یہ سلسلہ 40.4اورزمیں 169رنزپررک گیا،بنگلہ دیش کی اننگ میں 6کھلاڑی ڈبل فگر میں شامل نہیں ہو سکے،ان کی اننگ میں شکیب الحسن کے 63،صابر رحمان کے 39رنز نمایاں ہیں۔
ساﺅتھ افریقہ کی جانب سے ڈین پیٹرسن نے 3،عمران طاہراور ایڈن مراکرام نے 2,2 جبکہ کگیسو ربدا،ولیم مولڈر،انڈلیوپھلکیوا کے حصے ایک ،ایک وکٹ آئی۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 369 رنز بنائے۔ کپتان فاف ڈوپلیسی دھواں دار بیٹنگ کے ذریعے 67 گیندوں پر 10 چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے 91 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ دیگر بلے بازوں میں ٹیمبا باووما نے 48، کوینٹن ڈی کوک نے 73، ایڈن مارکرم نے 66، اے بی ڈویلیئرز نے 20، فرحان بہاردین نے 33، ویلم ملڈر نے 2، اینڈل فیہلوک وائیو نے 5 اور کاگیسو ربادا نے 23 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز اور تسکین احمد نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ روبیل حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
فاف ڈوپلیسی کو بہترین اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
بنگلہ دیش کو ساﺅتھ افریقہ کے خلاف اس دورے میں اس سے قبل ٹیسٹ سیریز میں بھی وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

0 comments: