Friday, October 6, 2017

انڈونیشیامیں 25فٹ لمبا اژدھا پکڑ ا گیا،پورے گاوں نے پکا کر خوب دعوت اڑائی

جکارتہ (آئی این پی ) انڈونیشیا میں چند روز قبل پام کے جنگلات میں گشت کے دوران ایک سیکیورٹی گارڈ کی نظر 25 فٹ طویل اژدھا پر پڑی جسے قابو کرنے کی کوشش میں اس کا بازو شدید متاثر ہوا لیکن بعد میں لوگوں نے اسے مار ڈالا اور پکاکر کھاگئے۔

کریملین محل میں روسی صدرپیوٹن نے شاہ سلمان کو خود چائے پیش کی
غیرملکی میڈیا کے مطابق سماٹرا کے جزائر میں واقع دوردراز علاقے باتنگ گنسل میں سیکیورٹی گارڈ رابرٹ نبابن نے گشت کے دوران ایک ہولناک اژدھادیکھا جسے اس نے ایک بوری میں ڈالنے کی کوشش کی لیکن سخت جان اژدھانے پلٹ کر ان کے بازو میں اپنا جبڑا گڑا دیا اور ان کا الٹا ہاتھ گویا کٹ کر الگ ہونے کے قریب پہنچ گیا۔ اس کے بعد دیگر دیہاتی پہنچ گئے اور انہوں نے گارڈ کو بچانے کے لیے ڈنڈوں کے وار سے اس بلا کو ہلاک کردیا جبکہ رابرٹ کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔دوسری جانب اژدھا کو گاؤں لاکر پہلے نمائش کے لیے رکھا گیا اور پھر خواتین نے اس کے قتلے بنائے اور سارے گاں والوں نے اس کی دعوت اڑائی جبکہ کچھ لوگوں نے اسے فرائی کرکے کھایا۔
ہسپتال میں زیر علاج رابرٹ نے بتایا کہ اژدھا کو قابو کرنے کے دوران اس نے تیزی سے اپنے دانت اس کے بازو میں اتاردیئے جبکہ وہ اپنا ہاتھ بچانے کی مسلسل جدوجہد کرتا رہا، یہاں تک کہ دیگر لوگ وہاں پہنچ گئے۔ اژدھا کی لمبائی 7.8 میٹر نوٹ کی گئی ہے جو 25 فٹ سے زائد ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ غیرمعمولی طور پر بڑا جانور ہے اور عام حالات میں اس کی لمبائی زیادہ سے زیادہ 20 فٹ نوٹ کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسی سال مارچ میں ایک 25 سالہ دیہاتی اچانک غائب ہوگیا تھا جسے انڈونیشیا کے اژدہے کے پیٹ سے برآمد کیا گیاتھا۔

Fariha Taj

0 comments: