کمبرلے(ڈیلی پاکستان آن لائن)ساﺅتھ افریقہ نے بنگلہ دیش کو تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 10وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی ،ساﺅتھ افریقہ نے 279کاہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کیا،کونٹن ڈی کوک نے 168اور ہاشم آملہ نے 110رنز بنائے۔
ممبئی اور بنگلورو میں شدید بارشیں،5افراد ہلاک
کمبرلے میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کافیصلہ کیاتو ان کی طرف سے اننگ کا آغازامرالقیاس اور لیتن داس نے کیا جہنوں نے ٹیم کو ایک مستحکم آغاز فراہم کیا،ان کو پہلا نقصان43کے مجموعے پر اس وقت ہوا جب لیتن داس 21رنز بناکرکگیسو رابد ا کے ہاتھوں آﺅٹ ہوگئے،67پرامرالقیاس31رنز بناکر چلتے بنے۔شکیب الحسن نے 29رنز بنائے ان کی وکٹ126رنزکے مجوعے پر گری ،تاہم اس کے بعدمشفیق الرحیم اور محمداللہ کے درمیان 69 رنز کی شراکت داری ٹیم کے مجموعے کو 195رنز تک پہنچایا۔اس کے بعد ان کی وکٹیں وقفے،وقفے سے گرتی رہی،بنگلہ دیش نے مقررہ پچاس اورز میں7وکٹوں کے نقصان پر278رنز بنائے جس میں مشفیق الرحیم کے ناقابل شکست 110رنز بھی شامل ہیں ۔
ساﺅتھ افریقہ کی جانب سے کگیسو ربدا نے 4،ڈوائین پیٹریوس نے 2اور عمران طاہر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ساﺅتھ افریقہ کو میچ جیتنے کے لئے 279رنز کاہدف ملا جو انہوں نے بغیر کسی نقصان کے 42.5اورز میں پورا کر لیا۔
کونٹن ڈی کوک کو 168رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ کاایوارڈ دیا گیا۔

0 comments: