نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گذشتہ روز بھارت سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری نے دسہرا کا تہوار منایا، اس تہوار کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں برائی کی علامت سمجھے جانے والے راون کے پتلے جلائے گئے۔لیکن اس تہوار کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی حماقتوں نے انہیں کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا ، انہوں نے روان کو مارنے کی کوشش کی مگر روان نے مودی کے ہاتھوں مرنے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی دارلحکومت نئی دہلی کے مشہور لال قلعہ میدان میں دسہرا کے تہوار کی مرکزی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے شرکت کی اور انہوں نے بھی راون کے پتلے کو آگ لگائی۔ لیکن جب مودی نے راون کے پتلے کو جلانے کے لیے کمان اٹھا کر اس پر تیر چڑھایا کمان ہی ٹوٹ گئی۔ بعد میں مودی نے تیر کو ہی پتلے پر داغ دیا۔قبل ازیں لال قلعہ میدان میں پہنچنے سے پہلے ہی راون کا پتلا تیز ہوا کے سبب زمین پر آگرا تھا جس کے بعد فوری طور پر پتلے کو دوبارہ کھڑا کیا گیا۔
کمان کے ٹوٹنے اور پتلے کے گرنے کے بعد لوگوں نے جی بھر کے بھارتی وزیر اعظم کو کھری کھری سنائیں ، سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصر ے کئے گئے ، ایک صارف نے لکھا سفید بالوں والے 56 انچ کی چھاتی والے نوجوان نریندر مودی کے ہاتھوں راون نے مرنے سے انکار کر دیا۔ ایک اور شخص کا کہنا تھا جہاں پناہ آپ برائے مہربانی شکار کے لیے نہ جائیں، شکار خود ہی آپ سے معافی مانگ کر چلا گیا۔ ایک صارف نے تو مودی ہی کے انداز میں بیان داغ دیا کہ ضرور اپوزیشن والوں نے راون کو سپانسر کیا ہوگا اس لیے مودی کے تیر چلنے سے پہلے گر گیا۔

0 comments: