اسلام آباد: آج احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے بعد پارٹی ارکان نے مریم نواز کو لندن جانے کا مشورہ دے دیا۔
احتساب عدالت میں بدمزگی کے واقعے کے بعد مریم نواز نے پارٹی ارکان سے مشاورت کی۔پارٹی ارکان نے مریم نواز کو مشورہ دیا کہ احتساب عدالت میں پیشی کے پانچ دن باقی ہیں۔آپ والدہ کی عیادت کے لیے لندن چلی جائیں۔
مریم نوز کو تو لندن جانے کا مشورہ دے دیا گیا لیکن کیپٹن صفدر کو لندن جانے کے لیے عدالت سے اجازت درکار ہوگی۔
ملاقات میں پرویز رشی، دانیال عزیز، مائزہ حمید اور مریم اورنگزیب موجود تھیں۔لندن جانے یا نہ جانے کا حتمی فیصلہ مریم نواز خود کریں گی۔
0 comments: