Thursday, October 26, 2017

بھارت میں سڑک کنارے خاتون کا سرعام ریپ، اس دوران پاس سے گزرنے والے لوگ کیا کرتے رہے؟ ویڈیو سامنے آگئی، پوری دنیا کانپ اٹھی کیونکہ۔۔۔

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم پاکستانی بھارتیوں کی اس سردمہری پر ہی حیران ہوتے ہیں کہ وہاں سڑک پر کوئی حادثہ پیش آ جائے تو کوئی بھی بھارتی رکنے اور زخمی شخص کی مدد کرنے کی زحمت نہیں کرتا لیکن اب وہاں سے ایک ایسی شرمناک ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے کہ بھارتیوں کی بے حسی کی انتہاءپردنیا کانپ اٹھی ہے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو بھارتی ریاست آندھرا پریدیش کے شہر وساکھاپٹنم کی ہے جہاں ایک شخص نے دن دیہاڑے انتہائی مصروف سڑک کے فٹ پاتھ پر ایک لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ان کے قریب سے راہگیر گزرتے رہے لیکن کوئی ایک بھی مدد کے لیے چیختی چلاتی لڑکی کی مدد کے لیے نہیں رکا۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ دوپہر اڑھائی بجے پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ لڑکی فٹ پاتھ پر موجود درخت کے نیچے بیٹھی تھی جس کی عمر 25سال کے لگ بھگ تھی۔ اسی دوران 23سالہ ملزم آیا اور کھلے عام اس پر حملہ کر دیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ کئی لوگ وہاں سے گزرتے رہے اور متعدد کھڑے ہو کر ویڈیوز بناتے رہے لیکن کسی ایک نے بھی آگے بڑھ کر لڑکی کو اس درندے سے چھڑانے کی زحمت نہیں کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ”ملزم نے شراب پی رکھی تھی۔ ہمارے موقع پر پہنچنے سے پہلے وہ وہاں سے جا چکا تھا تاہم ویڈیوز کے ذریعے ہم نے اس کی شناخت کر لی ہے اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔“
بھارتی شہریوں کی بے حسی کے اندوہناک واقعات آئے روز سامنے آتے رہتے ہیں۔ چند ہفتے قبل ایک غریب شخص کی بیوی کا انتقال ہو گیا تھا اور لاش لیجانے کے لیے اس کے پاس ایمبولینس کا کرایہ نہیں تھا۔ چنانچہ اس نے اپنی بیوی کی لاش کندھے پر اٹھا کر 20میل سے زائد سفر طے کیا۔ اس سفر میں اس کی کم عمر لڑکی بھی ہمراہ تھی۔ جہاں وہ تھک جاتا سڑک کنارے لاش رکھ کر بیٹھ جاتا اور پھر چل پڑتا۔ ہسپتال سے لے کر گھر تک تمام راستے کسی ایک شخص نے بھی اس کی مدد کرنے کی زحمت نہیں کی تھی۔

Fariha Taj

0 comments: