Thursday, October 19, 2017

قندیل بلوچ قتل کیس ،پولیس کا مفتی عبدالقوی کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس نے مفتی عبدالقوی کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کافیصلہ کر لیاہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے مفتی عبدالقوی کا پولی گرافک ٹیسٹ بیانات میں تضادات کے باعث کروانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری امیر نے مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت خارج کر دی جس پر مفتی عبدالقوی احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے تھے لیکن انہیں پنجاب ہائی وے پولیس کی مدد سے جھنگ جاتے ہوئے ہائی وے پر گرفتار کر لیا گیا تھا ۔جس کے بعد عدالت نے آج مفتی عبدالقوی کو چار روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاہے جس کے بعد پولیس نے ان کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیاہے ۔

Fariha Taj

0 comments: