Wednesday, October 11, 2017

کشمیر بھارت کا حصہ نہیں، بالآخر بھارت نے اعتراف کرلیا، لکھ کر بھی دے دیا

نئی دلی (نیوذ ڈیسک) بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ تو کررکھا ہے لیکن یہ سچ اسے بھی خوب اچھی طرح معلوم ہے کہ جنت کبھی کسی کافر کو نہیں مل سکتی۔ اور یہ بھی حقیقت ہے کہ سچ کبھی نہ کبھی زبان پر آ ہی جاتا ہے، جیسا کہ ریاست بہار کے سکولوں میں منعقد ہونے والے ایک حالیہ امتحان کے دوران ہوا۔

بھارت نے چین کے خلاف بھی اپنا سب سے خطرناک ہتھیار میدان میں اُتار دیا، کیا چیز ہے کہ پہلی مرتبہ چینی حکومت کو بھی پریشان کر دیا؟ جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست کے تمام سرکاری سکولوں میں آٹھویں جماعت کے بچوں کو دئیے گئے پرچے میں ایک سوال کچھ اس طرح تھا، ” بتائیے کہ ان ممالک کے شہریوں کو کیا کہتے ہیں؟ چین، نیپال، انگلینڈ، بھارت اور کشمیر۔“ اس سوال میں ریاست بہار کے شعبہ تعلیم کے حکام نے واضح طور پر یہ تسلیم کر لیا کہ چین، نیپال، انگلینڈ اور بھارت کی طرح کشمیر بھی ایک الگ ملک ہے، تاہم یہ پرچہ سامنے آنے پر پورے بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ اب ریاست بہار کے شعبہ تعلیم کے افسران سے جواب طلبی کی جا رہی ہے کہ دیگر ممالک کے ساتھ کشمیر کو علیحدہ ملک کیسے قرار دیا گیا۔
اس سوال کے جواب میں ریاست بہار کے شعبہ تعلیم کی اعلیٰ افسر سنگیتا سنہا کا کہنا تھا”جب یہ واقعہ پیش آیا تو میں چھٹی پر تھی۔ اب میں کام پر واپس آگئی ہوں اور اس معاملے کو دیکھ رہی ہوں۔“ ریاست بہار کے شعبہ تعلیم کے پروگرام آفیسر پریم چندرا نے وضاحت پیش کرتے ہوئے مﺅقف اختیار کیا ہے کہ یہ پرنٹنگ کی غلطی ہے۔ خیر، اب جو بھی وضاحت دی جائے، سچ تو یہ ہے کہ سچ بول دیا گیا ہے۔

Fariha Taj

0 comments: