Thursday, October 12, 2017

پاکستان نے سر ی لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے لئے ٹیم کااعلان کر دیا

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے سر ی لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے لئے ٹیم کااعلان کر دیا،ٹیم میں حسن علی انجری سے ریکوری کے بعد شامل ہو گئے ہیں جبکہ محمد عامر انجری کے باعث کل کے میچ میں حصہ نہیں لے رہے ان کو ٹیسٹ سیریز کے دوران پنڈلی میں درد کی وجہ سے ڈاکٹر نے ایک سے دو ہفتے تک آرام کامشورہ دیا تھا۔

’’رانا ثناء اللہ کی قادیانیوں کو مسلمان ثابت کرنے کی کوشش آئین سے بغاوت ہے‘‘مونس الٰہی نے پنجاب اسمبلی میں قراداد جمع کر ادی
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کیلیے پاکستان نے پلیئنگ الیون کا انتخاب کرلیاہے ،جس میں سرفراز احمد(کپتان)، فخرزمان،احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، حسن علی، جیند خان، رومان رئیس اور شاداب خان شامل ہیں، 5ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ جمعہ کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہوگا۔
پہلے ایک روزہ میچ میں امام الحق، حارث سہیل،فہیم اشرف اور عثمان شنواری کو باہر بیٹھنا پڑے گاجبکہ فاسٹ باولر محمدعامر پنڈلی میں تکلیف کی وجہ سے ایک روزہ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں،ڈاکٹرز نے ان کو ایک سے دو ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا تھا۔
اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانے والی ایک روزہ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی ۔
پریس کانفرنس کے دوران کپتان قومی ٹیم کاکہنا تھا کہ ٹیم ایک روزہ سیریز جیتنے کے لئے پر عزم ہے۔

واضح رہے اگرپاکستان کی ٹیم کو انٹر نیشنل رینکنگ مٰیں چھٹے نمبر پر رہنا ہے تواسے یہ سیریز جیتنا ہو گی،جبکہ ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد وہ چھٹے سے ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

Fariha Taj

0 comments: