Thursday, October 12, 2017

شاہی قلعہ میں ریستوران کی تعمیر کی اجازت کس نے دی ؟ ہائی کورٹ نے وضاحت مانگ لی

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شاہی قلعہ کی عمارت میں ریسٹورنٹ کی تعمیر کے خلاف درخواست پر پنجاب کو جواب داخل کرنے کے لئے مہلت دیتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ شاہی قلعہ میں ریسٹورنٹ کی تعمیر کے لئے منظوری کس سے حاصل کی گئی ۔

مقامی شہری ابدال حیدر زیدی نے شاہی قلعہ میں ریسٹورنٹ بنانے کے اقدام کوچیلنج کررکھا ہے ۔درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ پنجاب حکومت اور لاہور والڈ سٹی اتھارٹی نئے ریسٹورنٹ کے ذریعے شاہی قلعہ کی تاریخی عمارت میں ردوبدل کرنے جا رہی ہیں جس کی مقامی اور عالمی قوانین اجازت نہیں دیتے اور اگر اس تعمیر کو فورا نہ روکا گیا تو اس قومی ور ثہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ عالمی ورثہ قرار دی جانے والی عمارت میں نئی تعمیرات کس قانون کے تحت کی جارہی ہیں اور نئی تعمیرات کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب داخل کرنے کے لئے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے 30 اکتوبر تک پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کی مہلت دے دی۔

Fariha Taj

0 comments: