Monday, October 16, 2017

بابر اعظم نے ہاشم آملہ کو عالمی ریکارڈ سے محروم کر دیا

ابو ظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں جہاں بابر اعظم نے لگاتار دوسرے میچ میں سنچری سکورکی تو دوسری طرف ہاشم آملہ کا41اننگز میں 7سنچریز بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا،بابر نے 7سنچریز کرنے کا ہدف اپنے کیرئیر کی 33ویں اننگ میں حاصل کیا۔

احتساب عدالت کے باہرپولیس افسر کوتھپڑمارنے کا واقعہ ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خاورانعام بھٹی کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا
ابو ظہبی میں پاکستان اور سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم 101 رنز پر چھ وکٹیں گنوا کر مشکلات سے دوچار تھی اور اس موقع پر بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے پاکستان کو مشکلات سے نکالا۔انہوں نے لگاتار دوسری سنچری سکور کرنے کے ساتھ ساتھ شاداب خان کے ساتھ ساتویں وکٹ کیلئے 109 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کو 219 رنز کے معقول مجموعے تک رسائی بھی دلائی۔

Fariha Taj

0 comments: