Tuesday, October 3, 2017

سنگدل باپ نے بیٹے اور بہو پر تیزاب پھینک دیا، متاثرہ میاں بیوی ہسپتال منتقل

رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) رحیم یار خان میں سنگدل باپ نے اپنے بیٹے اور بہو پر تیزاب پھینک دیا،متاثرہ میاں بیوی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
تفصیلا ت کے مطابق رحیم یار خا ن کے علاقے کوٹ سبزل میں گھریلو ے جھگڑے کی بنا پر پتھر دل باپ نے طیش میں آکر اپنے بیٹے اور بہو کو تیزاب سے نہلا دیا ۔ واقع کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا ۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ تیزاب سے متاثرہ شخص سماعت سے محروم جبکہ نسرین نامی بی بی کا چہرہ اوربازوجھلس گیا ہے۔تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے باپ سمیت 3 افراد گرفتارکو گرفتار کر لیا ہے ۔

Fariha Taj

0 comments: