جھنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیض آباد میںجاری دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد مسلم لیگ (ن) اندرونی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے، حکومتی آپریشن کے خلاف مسلم لیگ کے 10ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے احتجاجا مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
وزیر قانون کا مستعفی ہونے کا فیصلہ ، صورت حال کی بہتری کے لئے استعفیٰ دینے کو تیار ہوں: زاہد حامد
نجی ٹی وی چینل 92نیوز کے مطابق فیض آباد میں حکومتی آپریشن کے حوالے سے جھنگ میں دربارسیال شریف کے سجاد ہ نشین حمید الدین سیالوی کی سربراہی میں بڑی بیٹھک لگائی گئی ، اس مجلس میں مسلم لیگ(ن) کے 4 ممبران قومی اسمبلی اورپنجاب اسمبلی کے5ممبران نے اپنے استعفے حمید الدین سیالوی کو پیش کردئیے۔ اپنے استعفے پیش کرنے والوں میں مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے شیخ محمد اکرم ، غلام محمد لالی ، حامد حمید اور ذوالفقار بھٹی شامل ہیں جبکہ ن لیگی ایم پی اے عبد الرزاق ڈھلوں ، محمد خان بلوچ، راجہ منور غوث ، وارث کلو اور مولانا رحمت نے پیر حمید الدین سیالوی کو اپنے اپنے استعفے پیش کردئیے ہیں ۔ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے سجادہ نشین سے کہا کہ اگر وزیر قانون مستعفی نہیں ہوتے تو ہمارے استعفے حکومت کو پہنچا دئیے جائیں۔
دوسری جانب وہاڑی میں مذہبی جماعت کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے بھی اپنے استعفے کا اعلان کردیا ، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نواز شریف کو ووٹ نہیں دیا اور وہ ناموس رسالت ﷺ کے خلاف اقدامات کرنے والی حکومت کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے۔

0 comments: