Wednesday, November 1, 2017

”جادو کی مدد سے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی اور وہ جادوگرنی میرے ۔۔۔“ سری لنکا کے کپتان نے پاکستان سے جاتے ہی ایسا اعلان کر دیا کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن )سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دنیش چندیمل نے پاکستان کے خلاف 2-0 سے کلین سوئپ فتح کو ”جادو“ کا نتیجہ قرار دیا ہے جس پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چندیمل نے رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل انہوں نے جادوگر سے خصوصی دعائیں لیں، میں ہر وقت ہر کسی سے دعائیں لینے کیلئے تیار رہتا ہوں چاہے وہ جادوگر ہو یا پادری۔چندیمل نے بتایا کہ جادوگر ان کے ایک دوست کی والدہ ہیں اور انہوں نے ان کی دعائیں لینے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
پاکستان سے سیریز کے بعد کولمبو واپسی پر انہوں نے کہا کہ ہم میں صلاحیت ضرور ہو سکتی ہے لیکن دعاو¿ں کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ان کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ایک ہفتے قبل سری لنکن وزیر کھیل نے اس بات سے انکار کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل مشکلات سے دوچار سری لنکن ٹیم کو جادوکے استعمال کا مشورہ دیا تھا۔سری لنکن وزیر کھیل دیاسری جیاسیکرا نے جادوگر کو مقدمے کی دھمکی دی جس نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے وزیر کھیل کی دعا پر پاکستانی ٹیم پر جادو کردیا تھا۔یاد رہے کہ سری لنکا میں جادو پر کافی اعتقاد ہے اور وزرا، کاروباری شخصیات اور کھیلوں کے ستارے اہم کام سے قبل جادوگروں اور مذہبی پیشواو¿ں سے ضرور ملاقات کرتے ہیں۔

Fariha Taj

0 comments: