Thursday, November 30, 2017

کوئی کہتاہے”مجھے کیوں نکالا“کوئی کہتاہے”مجھے کیوں بلایا“،ملک میں جمہوریت کے ساتھ ظلم ہوا:خورشید شاہ

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کوئی کہتاہے”مجھے کیوں نکالا“کوئی کہتاہے”مجھے کیوں بلایا“ملک میں جمہوریت کےساتھ ظلم ہوا آج کی سیاست سے ہمارے جیسے کارکنوں کوشرم آتی ہے۔
سکھرمیں پیپلزپارٹی کے 50 واں یوم تاسیس کی تقریبات کے حوالے سے خورشیدشاہ کاخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج مسلم ممالک میں بھٹوجیساکوئی لیڈرموجودنہیں آج کے حکمران دنیاکے مسلمانوں کےلیے نہیں بول رہے، ذوالفقاربھٹونے ا قتدارکیلئے نہیں عوام کےلیے پارٹی بنائی ذوالفقاربھٹوکاوعدہ بلاول بھٹوپوراکریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بلاول ہی نوجوانوں کی قیادت کرسکتاہے مزدوروں اورکسانوں کے حالات بدلناچاہتے ہیں 2018 کا الیکشن پیپلزپارٹی جیتے گی۔سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ کارکنوں نے مصیبتوں کے باوجودپارٹی کاپرچم بلندرکھا۔

Fariha Taj

0 comments: