Saturday, December 2, 2017

’پوری دنیا دیکھی لیکن پاکستان جیسی یہ چیز کسی اور ملک میں نہ دیکھی‘ صرف 27سال کی عمر میں پوری دنیا کی سیر کرنے والی نوجوان لڑکی نے پاکستان کے بارے میں ایسا انکشاف کردیا کہ ہر پاکستانی خوشی سے جھوم اُٹھا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی لڑکی کیسی ڈی پیپول پہلی خاتون ہیں جنہوں نے دنیا کے ہر ملک کی سیر کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ کیسی نے یہ ریکارڈ فروری 2017ءمیں اس وقت بنایا جب وہ 27 سال کی عمر میں 196 ممالک کی سیر محض 18 مہینے اور 26 دن میں مکمل کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون بن گئیں۔

دنیا کے وہ خوبصورت ترین مقامات جہاں نوبیاہتا پاکستانی شادی شدہ جوڑے ہنی مون منانے بغیر ویزہ کے جاسکتے ہیں
اس سفر کے دوران انہوں نے 255 بار فضائی سفر کیا، 50 سے زائد ممالک میں اپنے نام کا درخت لگایا اور ہر ملک میں اوسطاً تین دن گزارے۔ انہوں نے یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد پہلی بار دنیا بھر کے ممالک میں سے ان چند ممالک کے نام بتائے ہیں جو انہیں سب سے زیادہ پسند آئے، اور آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ انہوں نے پاکستان کا نام پانچ پسندیدہ ترین ممالک میں شامل کیا ہے۔
میل آن لائن کے مطابق کیسی نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ منگولیا انہیں بلند پہاڑوں اور فطری حسن سے مالا مال وادیوں کی وجہ سے پسند آیا، بھوٹان کے تاریخی مذہبی مقامات پسند آئے، مالدیپ کے نیلے سمندروں نے انہیں متاثر کیا، وانوآتو کی قدیم روایات اچھی لگیں۔ جب پاکستان کا ذکر آیا تو کہنے لگیں کہ اس ملک میں ہر کسی کو ضرور جانا چاہیے کیونکہ یہ دنیا کا واحد ملک ہے جہاں آپ ایشیاءکے حقیقی کلچر کا سچا اور کھرا تجربہ کرسکتے ہیں، اور اس کے کھانوں کا تو پوری دنیا میں جواب نہیں۔ کیسی نے مزید بتایا کہ انہیں پاکستان کے ویزے کے حصول کے لئے چار ماہ کا انتظار کرنا پڑا لیکن پھر بھی وہ مایوس نہیں ہوئیں۔ انہوں نے پاکستان کے دورے کو اپنے لئے آگہی اور ثقافتی شعور کا تجربہ قرار دیتے ہوئے یہاں بار بار آنے کی خوہش کا اظہار بھی کیا۔

Fariha Taj

0 comments: