Saturday, December 2, 2017

کینیڈین عدالت نے نقاب پر پابندی کا قانون معطل کردیا

اوٹاوا(صباح نیوز)کینیڈا کی ایک عدالت نے خواتین کے نقاب پر پابندی کا قانون معطل کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نقاب کا قانون معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے جج’’ بابک بارین ‘‘ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے واضح گائیڈ لائنز اور استثنیٰ دیئے جانے کی وضاحت تک یہ قانون معطل رہے گا۔ جبکہ کیوبیک کی لبرل حکومت نے عدالت میں اس قانون کا دفاع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس قانون میں مسلمان خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں برتا گیا، ساتھ ہی سیکیورٹی، شناخت اور کمیونیکیشن کے لئے اس قانون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
واضح رہے کہ رواں برس اکتوبر میں کینیڈا کے صوبے کیوبیک کی حکومت کی جانب سے منظور کیے جانے والے قانون کے تحت اساتذہ، طالبات، پولیس، ہسپتال اور دیگر شعبوں سے منسلک خواتین پر نقاب پہننے کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔اگرچہ اس قانون میں کسی خاص مذہب کا ذکر نہیں کیا گیا تھا، تاہم اس پر بحث کا آغاز ہوگیا تھا کہ کیونکہ چہرے کا نقاب زیادہ تر مسلمان خواتین کرتی ہیں۔

Fariha Taj

0 comments: