Friday, December 22, 2017

والدہ سکھ تھیں، اس حساب سے ’’سردار‘‘بھی ہوں :امیتابھ بچن

لاہور(یو این پی)اداکار امیتابھ بچن نے کہاہے کہ میری والدہ سکھ براداری سے تعلق رکھتی تھیں، اس حساب سے میں سردار بھی ہوں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن سے سوال کیا گیا کہ انہیں کن خواتین نے سب سے زیادہ متاثر کیا؟ جس پر اداکار کا کہنا تھا کہ انکی والدہ نے ہمیشہ انہیں کافی متاثر کیا۔امیتابھ بچن نے اس دوران اپنا ایک قصہ شیئر کرتے ہوئے کہا بچپن میں، میں اپنے گھر کے پیچھے والے حصے میں کھیلا کرتا تھا ایک دن کچھ لڑکوں نے مجھے مارا اور میں روتے ہوئے واپس آیا جس پر میری والدہ نے مجھے کہا کہ واپس جاؤ اور انکو بھی مار کر آؤ اور میں نے ایسا ہی کیا۔امیتابھ نے مزید کہا کہ سماج میں مردوں کیلئے رونا بْرا سمجھا جاتا ہے جبکہ ان کے مطابق اس میں کوئی بْری بات نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ میں ہر صبح اٹھتا ہوں اور میرے پاس کام کرنے کیلئے ایک فلم موجود ہوتی ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں خواتین کے حقوق پر بنائی جانیوالی فلم ’’پنک‘‘ میں ایک وکیل کا کردار ادا کیا ہے جسے شائقین کی بھرپور داد موصول ہورہی ہے.

Fariha Taj

0 comments: