Thursday, December 28, 2017

کیا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا پشتو گانا واقعی پشاور زلمی کا ہے؟ حقیقت سامنے آ گئی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا نے جہاں رابطے انتہائی آسان بنا دئیے ہیں تو وہیں عام آدمی کو کھل کر اپنے خیالات کے اظہار کا موقع بھی میسر آ گیا ہے لیکن بہت سے لوگ اس بہترین پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرنے اور کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔
ایسا ہی کچھ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کیساتھ ہو رہا ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک پشتو گانے کو پشاور زلمی کیساتھ منسوب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس گانے میں ایک خاتون اور چند افراد کو پشاور زلمی کی شرٹ پہنے اور ہاتھ میں بلا پکڑے ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے کہ جبکہ کالے لباس میں ملبوس ایک خاتون مائیک کے سامنے کھڑی پشتو زبان میں گانا بھی گا رہی ہے۔ 
فیس بک پر بہت سے پیجز کی جانب سے اس گانے کو پشاور زلمی کیساتھ منسوب کیا گیا ہے حالانکہ یہ بالکل غلط ہے اور پشاور زلمی کا اس کیساتھ کوئی تعلق نہیں۔ باشعور افراد اس گانے میں نظر آنے والے لوگ، ڈانس اور پروڈکشن کے معیار کو دیکھ کر ہی سمجھ جاتے ہیں کہ اس گانے کا پشاور زلمی کیساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بات درست ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے آغاز میں ڈیڑھ ماہ کے قریب وقت ہی رہ گیا ہے اور ہو سکتا ہے کہ اس حوالے سے پروموشنل ویڈیوز اور ساﺅنڈ ٹریکس بھی ریلیز کئے جائیں گے مگر ایسا آفیشل پلیٹ فارمز کے ذریعے ہی کیا جائے گا۔

Fariha Taj

0 comments: