Wednesday, December 13, 2017

انوشکا اور ویرات کو اٹلی میں شادی کا مشورہ کس نے دیا؟

بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی اور خوبرو اداکارہ انوشکا شرما اٹلی کے شہر میلان میں رشتہ اذواج میں منسلک ہوئے، جس کا مشورہ انہیں فلم ساز ادتیہ چوپڑا نے دیا تھا۔
فلم ساز ادتیہ چوپڑا نے ہی انوشکا کے فلمی کیریئر کا آغاز کروایا تھا، انوشکا کی پہلی فلم ’رب نے بنادی جوڑی‘ تھی، جس کے ہدایت کار اور فلم ساز ادتیہ چوپڑا تھے اور اسی وقت سے انوشکا سے ان کے تعلقات کافی مضبوط ہیں۔ڈی این اے کی ایک رپورٹ کے مطابق انوشکا نے جب ادتیہ سے اپنی شادی کے بارے میں مشورہ کیا تو انہوں نے بھارت میں شادی کرنے سے صاف منع کرتے ہوئے کہا کہ یہاں شادی کرنا انتہائی مشکل ہوجائے گا کیونکہ یہاں میڈیا کی رسائی بہت آسان ہے اور پاپارازی (فوٹوگرافرز) کی وجہ سے ایک دیسی شادی تماشا بن جائے گی۔یہی وجہ ہے کہ انوشکا شرما نے ادتیہ چوپڑا کے مشورہ پر سنجیدگی سے عمل کرتے ہوئے اٹلی میں شادی رچائی، اس موقع پر صرف 44 کے قریب اہل خانہ اور قریبی دوست موجود تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی 21 دسمبر کو دہلی اور 26 دسمبر کو ممبئی میں ریسیپشن رکھیں گے جن میں بھارتی شوبز اسٹارز،کرکٹ اسٹارز اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

Fariha Taj

0 comments: